Time 19 مئی ، 2024
دنیا

امریکا کی عالمی مذہبی آزادی کمیشن کے رکن کا بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بیان

امریکا کے عالمی مذہبی آزادی کمیشن کے رکن ڈاکٹر آصف محمود نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا بیان بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر دیا ہے۔

جیونیوز کو خصوصی انٹرویو میں ڈاکٹر آصف محمود نے کہا بھارت میں 200 ملین سے زیادہ مسلمان نازک صورتحال سے دوچار ہیں، بھارت میں لاکھوں سکھ اور مسیحی بھی مسائل کا شکار ہیں جبکہ 3 ملین روہنگیا کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں، غزہ میں انسانی حقوق کے امور پربڑی خامیاں ہیں۔

 نیو میکسیکو سے تعلق رکھنے والے سینیٹر بین لوہان نے ڈاکٹرآصف محمود کو تقرری پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہم مذہبی آزادی کے امور پر ڈاکٹر آصف محمود کے مشورے چاہتے ہیں، امید ہے ڈاکٹر آصف پوری دنیا میں انسانی حقوق کے معاملے پر آواز بلند کریں گے۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود امریکا کے عالمی کمیشن برائے مذہبی آزادی کارکن مقرر کیا گیا، بحثیت سفارت کار وہ مختلف ممالک میں مذہبی آزادی کا جائزہ لیں گے اور امریکی حکومت کیلئے پالیسی سفارشات مرتب کریں گے۔

مزید خبریں :