19 مئی ، 2024
اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد ناصر علی رضوی کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر سےچور ٹیلیفون کیبلز کاٹ کر لے گئے۔
ترجمان این ٹی سی کے مطابق سیکٹر ایف 7/3 کی گلی 63 میں آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کی سرکاری رہائشگاہیں ہیں۔
ترجمان این ٹی سی نے بتایا کہ گزشتہ رات 3 اور 4 بجےکے درمیان چوروں نےکارروائی کی اور لاکھوں روپے مالیت کی کیبل کاٹ کر لے گئے، جس کی وجہ سے تمام ٹیلیفون نمبر بند ہو گئے۔