اس وقت جمہوریت کو نہیں نواز شریف کی سیاست کو خطرہ ہے، آصف زرداری

سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اس وقت جمہوریت کو نہیں بلکہ نواز شریف کی سیاست کو خطرہ ہے۔

بلاول ہاؤس لاہور میں آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی کو مستحکم کرنے سے متعلق مشاورت کی۔

اس موقع پر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف مصیبت میں ہوں تو ان کی ترجیحات اور ہوتی ہیں اور جب وہ اقتدار میں آتے ہیں تو ان کی ترجیحات مختلف ہوتی ہیں۔

سابق صدر کا کہنا ہے کہ گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے اور جب نواز شریف سے رابطہ نہیں رکھنا چاہتے تو ڈائیلاگ کیسا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ نواز شریف کو اقتدار میں 62، 63 کیوں یاد نہیں تھا جس کی وہ آج بات کر رہے ہیں۔ 

مزید خبریں :