میاں صاحب کے خاندان کو سیاست میں نہیں دیکھ رہا، آصف زرداری


لاہور: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم پچھلی بار میاں صاحب کا نہیں حکومت کا ساتھ دے رہے تھے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اگر پیپلز پارٹی کی طرف سے ریلیف چاہتے ہیں تو نہیں مل سکتا، لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ ہم نے پہلے نواز شریف کا ساتھ دیا تھا، ہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی جمہوریت کے ساتھ ہیں کل بھی رہیں گے، میری دوسری کسی انفرادی شخص کے بجائے جمہوریت کے ساتھ ہے، فی الحال پیپلز پارٹی اپنی طرز سیاست پر چلے گی،آیندہ مدت آئی تو دیکھیں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ وہ میاں صاحب کے خاندان کو سیاست میں نہیں دیکھ رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان غیر سیاسی آدمی ہیں، انہیں کیا سمجھایا جائے، فی الحال وہ فل ٹاس پر کھیل رہے ہیں،نو بال پر آئیں گے تو دیکھیں گے۔

سابق صدر نے کہا کہ اب الیکشن سر پر کھڑے ہیں سب کو اپنے امیدوار کھڑے کرنے ہیں، کسی سے ایگریمنٹ کرنے کیلئے بہت دیر ہوچکی ہے۔

اس موقع پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے کہتے آرہے ہیں کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے، ایسا لگتا ہے یہ قانون صرف پی پی پی کے لیے ہے، ملک میں سب کو پتہ ہے نواز شریف معصوم نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف دائیں بازو کی سیاست رہی تو برا ہوگا۔


مزید خبریں :