پاکستان
13 جنوری ، 2012

بابر اعوان کی وکیل کرنے کی مہلت

بابر اعوان کی وکیل کرنے کی مہلت

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے میموگیٹ کیس میں اپنے عبوری حکم کیخلاف توہین آمیز پریس کانفرنس کرنے کے خلاف پیپلز پارٹی کے نائب صدر بابراعوان اور دیگر کے خلاف مقدمہ کی سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی ہے ۔بابراعوان اور دیگر حکومتی شخصیات کیخلاف مقدمہ کی سپریم کورٹ میں سماعت جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اطہرسعید پر مشتمل بنچ نے کی، عدالت نے گزشتہ سماعت پربابراعوان کو وضاحت پیش کرنے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاتھا کہ کیوں نہ اُن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، بابراعوان نے آج عدالت میں پیش ہوکرکہاکہ انہیں وکیل کرنے کیلئے مہلت چاہیے، عدالت نے کہاکہ آپ اتنے دن کیا کرتے رہے ہیں، بابراعوان نے کہاکہ بطور پارلیمنٹرین ان کی اور بھی مصروفیات رہیں ہیں، عدالت نے سماعت 23 جنوری تک ملتوی کرنے کا کہاتو بابراعوان نے مزید ایک ہفتہ کی درخواست کی، اس پر سماعت 2 فروری تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :