کاروبار
Time 14 ستمبر ، 2017

اگست میں سیمنٹ کی فروخت میں اضافہ، برآمدات میں کمی

کراچی: اگست 2017 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں گزشتہ برس اگست کے مقابلے میں 10.85 فیصد اضافہ ہوا تاہم اس دوران برآمدات میں 26.47 فیصد کمی واقع ہوئی اور اس طرح مجموعی فروخت میں اضافہ 5.05 فیصد رہا۔

اگست 2017ء کے اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ کی فروخت 3.766 ملین ٹن رہی جو گزشتہ برس اگست 2016ء میں 3.585 ملین ٹن تھی۔

اگست 2017ء میں شمالی علاقے میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 2.731 ملین ٹن تھی جو گزشتہ برس اگست 2016ء کو 2.495ملین ٹن تھی۔

ملک کے جنوبی علاقوں میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی مقامی فروخت اگست 2017ء میں 0.625 ملین ٹن تھی جو گزشتہ برس اگست میں 0.532 ملین ٹن تھی۔ شمالی علاقے کی برآمدات اس دوران 0.307 ملین ٹن رہیں جو گزشتہ برس اگست 2016ء میں0.355 ملین ٹن تھیں۔

جنوبی علاقے میں قائم سیمنٹ کے کارخانوں کی برآمدات اس دوران0.103 ملین ٹن رہیں جو گزشتہ برس اگست میں 0.203 ملین ٹن تھیں۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق اگست 2017ء میں سیمنٹ کی پیداواری صلاحیت 96 فیصد سے زائد استعمال کی گئی جس کی وجہ مقامی طلب میں اضافہ ہے جو ایک اچھا رجحان ہے اوراس کا مطلب ہے کہ معیشت بہتر ہے۔

مزید خبریں :