پاکستان
Time 14 ستمبر ، 2017

عمران خان کی توہین عدالت کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی کارروائی روکنے کے لیے دائر درخواست کو مسترد کردیا۔

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی درخواست زیر سماعت ہے جس میں الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں اور انہیں 25 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے۔

جیونیوز کے مطابق عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی جس میں الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کی کارروائی روکنے کے لیے اس پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔

عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل بابر عوان نے عدالت میں پیش ہوکر دلائل دیئے تاہم الیکشن کمیشن کے وکیل آج دلائل نہ دے سکے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابتدائی سماعت کے بعد عمران خان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :