پاکستان
13 جولائی ، 2012

سوئس حکومت کو خط وزیراعظم کیلئے پھندا ثابت ہوسکتا ہے، غلام احمد بلور

سوئس حکومت کو خط وزیراعظم کیلئے پھندا ثابت ہوسکتا ہے، غلام احمد بلور

پشاور … وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ سوئس حکومت کو خط بظاہر نئے وزیر اعظم کیلئے پھندا ثابت ہوسکتا ہے ۔ پشاور میں شبیر احمد بلور شہید اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ سوئس حکام کو خط لکھنا نئے وزیر اعظم کیلئے بھی پھندا ثابت ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو وزیراعظم کو سزا سکینڈ میں ہوسکتی ہے اور وہ گھر بھی جاسکتے ہیں، جو کہ کوئی بڑی بات نہیں، بلکہ تاریخ رقم ہورہی ہیں۔ دوہری شہریت بل کے حوالے سے غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے اختلافات ضرور ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پختونوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے جو پرویز مشرف حکومت کا کیا دھرا ہے ۔

مزید خبریں :