فریال اپنے رویے پر نادم، عامر خان کے والدین سے معافی مانگ لی

فوٹو فائل۔

فریال مخدوم نے اپنے غلط رویہ کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے شوہر باکسر عامر کے والدین سے معافی مانگ لی۔

مشہور باکسر عامر اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کی خبریں گزشتہ 3 مہینوں سے  گردش کر رہی ہیں تاہم گزرتے وقت کے ساتھ فریال کا رویہ بھی تبدیل ہو رہا ہے۔

انہوں نے تمام اختلافات کو پیچھے چھوڑ کر ایک نئی شروعات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اظہار انہوں نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں کیا۔

حال ہی میں فریال نے ٹوئٹر پر اپنا پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے عامر کے والدین سے معافی مانگی اور اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’مجھے احساس ہو چکا ہے کہ میرا عامر کے والدین کے ساتھ رویہ درست نہیں تھا، عامر کے والدین خاندان کے بڑے ہیں، وہ محبت اور عزت کے اتنے ہی حقدار ہیں جتنے میرے والدین ہیں۔ اس لڑائی میں نقصان صرف میرا اور عامر کا ہوا ہے ۔میں نہیں چاہتی کے میری بیٹی اور  آنے والا ننھا مہمان ایک ٹوٹے گھر میں رہیں‘۔


انہوں نے عامر اور اپنے درمیان کی غلط فہمیوں کی خبریں میڈیا پر بھی چلنے پر اظہار افسوس کیا اور معافی مانگی جب کہ ساتھ اپنے تمام ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے برے وقت میں ساتھ دیا۔

فریال مخدوم کی ندامت بھری پوسٹ سے تمام مداحوں کے دل میں یہ امید پیدا ہوچکی ہے کہ جلد دونوں کے درمیان کے فاصلے ختم ہو جائیں گے۔

مزید خبریں :