Time 22 ستمبر ، 2017
پاکستان

وزیراعظم خاقان کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوتریس کے درمیان جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات ، وزیراعظم نے کشمیر کے لیے خصوصی نمائندے کے تقرر کا مطالبہ کر دیا ۔

ملاقات میں مقبوضہ کشمیر ، افغانستان کی صورت حال اور بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق ڈوزیئر بھی سیکریٹری جنرل کو دیا اور کشمیر کے لیے خصوصی نمائندے کے تقرر کا مطالبہ کیا ۔

ملاقات کے دوران افغانستان میں امن کے لیے مذاکرات پر مبنی کوششوں کی ضرورت پراتفاق کیا گیا ۔ انٹونیو گوتریس نے کہا پاکستان ان کے دل کے بہت قریب ہے ، وہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی کوششوں کے گواہ اور معترف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں سیاسی استحکام کے بھی معترف ہیں ۔

مزید خبریں :