دنیا
Time 22 ستمبر ، 2017

امریکا کو ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی قیمت ادا کرنا ہوگی، شمالی کوریا

شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان نے دھمکی دی ہے کہ امریکا کو ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

کم جانگ ان نے سرکاری میڈیا پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب نے انہیں مزید تقویت بخشی ہے کہ وہ شمالی کوریا کے لئے مزید جوہری ہتھیار تیار کرنے میں حق بجانب ہیں۔

شمالی کوریا کے سربراہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ ٹرمپ نے دنیا کے سامنے ان کی اور ان کے ملک کی توہین کی اور وحشیانہ جنگ کا اعلان کیا۔

کم جانگ ان نے کہا کہ ٹرمپ کو ان کے خطاب کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی اور بھوکلاہٹ کے شکار امریکا کو آگ سے جواب دیں گے۔

خیال رہے کہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں صدر ٹرمپ نے شمالی کوریا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے امریکا کو اپنے دفاع پر مجبور کیا تو ہم اسے تباہ کر دیں گے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جانگ ان کو 'راکٹ مین' کا خطاب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ خودکشی کے مشن پر نکلے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :