Time 27 ستمبر ، 2017
پاکستان

کراچی میں غیرت کے نام پر نوجوان قتل، ملزمان گرفتار

کراچی: شہر کے مضافاتی علاقے میں غیرت کے نام پر ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا جب کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں واقع ایک کلینک میں 20 سالہ ڈسپنسر نواب خان کو چھریوں کے وار کرکے اس وقت قتل کیا گیا جب وہ سو رہا تھا۔

واردات کی سی سی ٹی وی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواب خان ڈیوٹی ختم کرکے سو رہا تھا تو چہرے پر نقاب ڈالے ایک ملزم چھری لے کر داخل ہوا اور سوتے ہوئے نواب خان پر چھریوں کے پے درپے وار کیے۔

حملے کے بعد نواب خان کی جانب سے مزاحمت پر ملزم کا نقاب بھی ایک بار اترا جس میں اس کا چہرہ صاف نظر آیا، واردات کے بعد ملزم نے قتل کا اطمینان کیا اور نقاب پہن کر فرار ہوا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر ملک الطاف نے بتایا کہ یہ قتل غیرت کے نام پر منصوبہ بندی کے بعد کیا گیا جس میں ملوث ملزمان راجیش اوررمیش کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول نواب کے راجیش کی اہلیہ سونیا سے تعلقات تھے اور مقتول جس کلینک میں ڈسپنسر تھا وہیں رمیش بھی ملازمت کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ رمیش نے راجیش کونواب اور سونیا کے تعلقات کا بتاکر نواب کے قتل پر اکسایا اور راجیش کو قتل کے لیے چھری بھی رمیش نے ہی فراہم کی۔

ایس ایس پی ملک الطاف کے مطابق راجیش نے ایک موقع پر قتل سے انکار کیا تو رمیش نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر کلینک میں لگے کیمرے کا زاویہ بھی رمیش نے تبدیل کیا تاکہ وڈیو صاف نہ آسکے۔

مزید خبریں :