سلمان خان کا سروگیسی سے اولاد حاصل کرنے کا فیصلہ؟

— فوٹو:فائل

بالی وڈ اداکار سلمان خان کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے  کرائے کی کوکھ (سروگیسی) کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سلمان خان کا بالی وڈ کی معروف اداکاراؤں سنگیتا بجلانی، ایشوریا رائے اور کترینہ کیف سمیت کئی سے معاشقہ رہا ہے لیکن اس کے باوجود انہوں نے اب تک شادی نہیں کی ہے۔

سلومیاں کی شادی کی خبریں متعدد بار زیر گردش رہی ہیں اور انہوں نے کئی انٹرویوز میں بھی شادی کرنے پر رضامندی بھی ظاہر کی ہے۔

جب کہ ان کے والد سلیم خان نے ہٹ اینڈ رن کیس سے بری ہونے پر سلمان کی جلد شادی کا امکان بھی ظاہر کیا تھا جس کے بعد رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینتر سے ان کی شادی کی خبریں زیر گردش رہیں۔

سلمان خان نے خود ایک ٹی وی انٹرویو میں شادی کے بغیر بچوں کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن اب اطلاعات ہیں کہ انہوں نے اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی خواہش سروگیسی کا سہارا لیں گے۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان یہ سب کرنے کی وجہ اپنے والد سلیم خان اور والدہ سلمٰی خان کی خواہش کو قرار دیتے ہیں۔

بالی وڈ فلمی انڈسٹری میں یہ پہلی دفعہ نہیں ہوگا کہ کوئی اسٹار اولاد کے لیے سروگیٹ مدر کی خدمات حاصل کر رہا ہو۔

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان ، ہدایت کار کرن جوہر اور اداکار تشار کپور بھی سروگیٹ مدر کے ذریعے باپ بن چکے ہیں۔

مزید خبریں :