کاروبار
Time 11 اکتوبر ، 2017

سی پیک ترقی کے لیے اچھا اسٹریٹیجک راستہ ہے، عشرت حسین

کراچی: سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے کہا ہےکہ سی پیک ترقی کے لیے اچھا اسٹریٹیجک راستہ ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کراچی میں معیشت اور سلامتی پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین نے پاکستان کے ماضی اور حال کی معیشت پر بات کی جب کہ انہوں نے پر امید، مایوسی اور ابھرنے منظر نامے پر بھی گفتگو کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈاکٹر عشرت حسین نے شہری وسائل کے زیاں پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ پالیسیوں پر عدم توجہی سے ملک کو بہت نقصانات ہوتے ہیں، سی پیک ترقی کے لیے اچھا اسٹریٹجک راستہ ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہر معاشیات ڈاکٹر اشفاق حسن نے کہا کہ سی پیک کتنی فائدہ مندہوگی، اس کا انحصار قیادت، پالیسی اور اصلاحات پر ہوگا تاہم سی پیک کے متنازع علاقوں سے گزرنے کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں۔

ڈاکٹر اشفاق حسن نے چین کے ایسٹ انڈیا کالونی بننے سے متعلق خدشات کو بھی مسترد کرتے ہوئے سی پیک کی تفصیلات عوام یا پبلک کو آگاہ نہ کرنے پر بھی تنقید کی۔

مزید خبریں :