دنیا
Time 12 اکتوبر ، 2017

کیلیفورنیا کی بے قابو آگ 23 افراد کی جان لے گئی، سیکڑوں افراد لاپتہ

کیلی فورنیا کے جنگلات سے شہری آبادی کا رخ کرنے والی آگ تھمنےکا نام نہیں لے رہی جس کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 23 ہوگئی جبکہ ساڑھے پانچ سو افراد اب بھی لا پتہ ہیں۔

دو روز قبل کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگںے والی آگ نے  شمالی علاقوں کی شہری آبادی کا رخ کرلیا اور تھمنے کا نام بھی نہیں لے رہی جب کہ فائر فائٹر شہریوں کے انخلا کے بعد آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

گرم اور خشک موسم کے علاوہ ہوا کے جھکڑ آگ پر قابو پانے میں رکاوٹ ہیں اور شہری آبادی میں آگ پھیلنے کے بعد ساڑھے 3 ہزار عمارتیں شعلوں کی نذر ہوچکی ہیں۔ 

کیلیفورنیا کی 8 کاؤنٹیز میں 2 درجن سے زائد مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، خوفناک آگ اب بھی 320 کلو میٹر کے رقبے میں 22 مختلف مقامات پر پھیلی ہے اور آگ سے ایک لاکھ 60 ہزار ایکٹر علاقہ متاثر ہوا ہے۔

حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ علاقے میں آج پھر ایسی موسمی صورتحال پیدا ہوگی جس سے آگ کو پھیلنے میں مدد ملے گی۔ 

مزید خبریں :