پاکستان
13 جنوری ، 2012

آرمی چیف اور آئی ایس آئی سربراہ کی ممکنہ برطرفی،سماعت آئندہ ہفتے

 آرمی چیف اور آئی ایس آئی سربراہ کی ممکنہ برطرفی،سماعت آئندہ ہفتے

اسلام آباد…اسلام آباد کی ہائی کورٹ میں آرمی چیف اور آئی ایس چیف کی کسی بھی ممکنہ برطرفی کے خلاف دائر درخواست کو آیندہ ہفتے ابتدائی سماعت کیلئے مقرر کردیا گیاہے،مولوی اقبال حیدر نے حکومت کو آرمی چیف اور آئی ایس چیف کی برطرفی سے متعلق کسی بھی اقدام سے باز رکھنے کیلئے ، ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ، اس میں وفاق کو فریق بنایاگیا ہے ، رجسٹرار آفس نے بتایاہے کہ یہ درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوسکتی ہے اور حتمی کاز لسٹ کل جاری کردی جائے گی، درخواست گزار مولوی اقبال حیدر کے مطابق سماعت پیر کو ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ کرے گا ۔

مزید خبریں :