واٹس ایپ پر غلطی سے بھیجا گیا پیغام اب ڈیلیٹ بھی ہوسکتا ہے

فوٹو فائل۔

واٹس ایپ پر پیغامات بھیجتے وقت کبھی غلطی سے کسی اور کا پیغام کسی کے پاس چلا جائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب واٹس ایپ نے اس کا بہترین حل ڈھونڈ نکالا ہے۔

واٹس ایپ نے اس مشکل کو حل کرنے کے لیے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے غلط پیغام بھیجنے کی صورت میں 7 منٹ کے اندر اسے ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے لیکن اگر 7 منٹ بعد ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کی جائے یا دوسری جانب صارف دیکھ چکا ہو تو پیغام کو ڈیلیٹ کرنا ناممکن ہوگا۔

اس فیچر کو انفرادی اور گروپ چیٹ میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔واٹس ایپ کمپنی کے مطابق یہ صارف پر ہے کہ اس میسج کو صرف اپنے لیے یا سب کے لیے ڈیلیٹ کرتا ہے۔

اس میں ایک بڑی خامی بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ جب بھی آپ کوئی ایسا میسج ڈیلیٹ کریں گے تو دوسرے صارف کے لیے پیغام تو ڈیلیٹ ہوجائے گا مگر وہاں یہ ضرور لکھا رہ جائے گا ’اس پیغام کو ڈیلیٹ کردیا گیا ہے‘۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے چیٹ میں لکھے گئے میسج کو دبانا ہوگا جس سے اسکرین کے اوپر ٹریش آئی کون واضح ہوجائے گا اس کے بعد ٹریش پر کلک کرنا ہوگا جس سے 3 آپشنز دیکھیں جا سکیں گے۔

پہلا آپشن ’ڈیلیٹ فار می‘ ہوگا، دوسرا ‘کینسل‘ ہوگا اور تیسرا ’ڈیلیٹ فار ایوری ون ‘ہوگا۔

ڈیلیٹ فار ایوری ون فیچر کے آپشن۔

یہ فیچر جدید اینڈرائڈ ورژن اور آئی او اسی سسٹم میں موجود ہے جس کے لیے واٹس ایپ اپڈیٹ کرنا ضروری ہے۔ 

مزید خبریں :