Time 03 نومبر ، 2017
پاکستان

فوجی عدالتوں کو مقدمات بھجوانے سے متعلق آرمی چیف کا خط وزیراعظم ہاؤس کو موصول، احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے فوجی عدالتوں کو مقدمات بھجوانے سے متعلق آرمی چیف کاخط وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے خط کا جواب دے دیا گیا ہے، کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں 29 کیس کلیئر کیے گئے تھے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس میں 80 کیس منظوری کیلیے تیار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے پاس اس کے بعد کوئی کیس زیرالتوا نہیں ہوگا۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ دھرنا تھری اگست 2018 کے انتخابات کے ذریعے جمہوری تسلسل کو روکنا ہو سکتا ہے۔

وزیر داخلہ نے پیپلز پارٹی کو بھی نشانے پر رکھا اور کہا کہ پیپلزپارٹی مردم شماری کے تحت نشستوں کی تقسیم کے معاہدے سے پھرگئی، کیا پیپلزپارٹی 2018 کے انتخابات میں تاخیرچاہتی ہے؟

احسن اقبال نے اپنے ٹویٹ میں عمران خان کے جلسوں کو جمہوری عمل کے خلاف سازش قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ملکی حالات 2018ء کے الیکشن عمل کےذریعے جمہوری عمل کی طرف بڑھ رہے ہیں، ایسے میں عمران خان جمہوری عمل کو الیکشن سے چند ماہ پہلے ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :