Time 03 نومبر ، 2017
پاکستان

پی ٹی آئی کا این اے120 کے نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے این اے 120 کے نتائج چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سات نومبر کو الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی جائے گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہوئی، 29ہزار ووٹوں کی نادرا نےتصدیق نہیں کی،غیر تصدیق شدہ ووٹوں کی فہرست میں انتقال کرنیوالے بھی شامل ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی لاہور کی نشست  این اے 120 میں مسلم لیگ نواز کی رہنما کلثوم نواز 61745 ووٹ لیکر کامیاب ہوئی تھیں جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد 47099 ووٹ حاصل کرسکی تھیں۔

نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کو 14646 ووٹوں سے شکست دی تھی۔

شکست کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد نے الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکی تھیں کہ وہ ہاریں یا جیتیں وہ الیکشن کمیشن کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گی۔

مزید خبریں :