06 نومبر ، 2017
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں ایران کے سرکاری دورے پر ہیں جس کے دوران ایرانی قیادت نے امن کے لیے پاکستان کی قربانیوں اور مثبت کردار کو سراہا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک-ایران بارڈر امن اور دوستی کا بارڈر ہے اور دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی جانب سے پاک-ایران بارڈر کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ کی ایران کی فوجی اور سویلین قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایرانی قیادت سے افغان صورتحال، داعش کے بڑھتے خطرےاور پاک ایران بارڈر سیکیورٹی پر بھی گفتگو ہوئی۔
آرمی چیف جنرل باجوہ نے پاک-ایران سرحد کی بہتر مینجمنٹ پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے جیو اسٹریٹجک ماحول، دفاع، سلامتی اور اقتصادی تعاون پر بھی بات کی۔
اس سے قبل دورے کے دوران ایرانی چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد باقری آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف نے ایرانی وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی۔جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز ایران کے سرکاری دورے پر پہنچے تھے۔