Time 10 نومبر ، 2017
پاکستان

ن لیگ کا عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عوامی رابطہ مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا، وہ 20 نومبر کو ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے، اس کے بعد شیخو پورہ اور ملتان میں بھی جلسے کیے جائیں گے۔

مسلم لیگ ن کی عوامی رابطہ مہم کا فیصلہ جاتی امرا رائےونڈ میں نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ شہبازشریف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سمیت دیگر اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترامیم، حلقہ بندیوں، آئندہ انتخابات کی تیاریوں اور پنجاب بھر میں جلسے جلوسوں سمیت دیگراہم معاملات زیرِ غور آئے۔

20نومبر کو ایبٹ آباد میں جلسے کے لئے مقامی اراکین قومی اسمبلی اور رہنماؤں کو تیاریوں کا ٹاسک دےدیا گیا۔

یہ بھی فیصلہ ہوا کہ نوازشریف رواں ماہ شیخوپورہ اور اس کے بعد ملتان میں جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔



مزید خبریں :