Time 15 نومبر ، 2017
پاکستان

ویزہ چاہیے تو سشما سوراج کو ٹوئیٹ کرو، بھارت کا کینسر میں مبتلا پاکستانی کو جواب

اسلام آباد: مہلک بیماری میں مبتلا ایک پاکستانی لڑکے نے بھارتی حکومت سے ویزے کی درخواست کی تاہم ان سے وزیر خارجہ سشما سوراج کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپیل کرنے کا کہا گیا ہے۔

راولا کوٹ سے تعلق رکھنے والے اسامے جگر کے کینسر میں مبتلا ہیں اور اس کا علاج بھارت میں ممکن ہے تاہم انہوں نے یہ شرط نہ مانی جس پر بھارت نے ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیا۔

بعدازاں اسامہ نے ترکی کے ویزے کے لیے درخواست دی جسے ناصرف قبول کیا گیا بلکہ حکومت نے آدھا خرچ اٹھانے کی بھی پیشکش کردی۔

متاثرہ لڑکے اسامہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ویزے کیلئے اپلائی کیا لیکن انہوں نے انسانی مسئلے کو سیاسی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی رویے پر افسوس ہوا، ترکی کے بارے میں معلوم ہوا تو ویزہ کیلئے اپلائی کیا۔

دوسری جانب ترک سفارت خانے نے پاکستانیوں کو علاج کے لیے آسان بنیادوں پر میڈیکل ویزہ دینے کی پیشکش کر دی ہے۔

اسامہ نے بتایا کہ ترکی کی حکومت اور اسپتال انتظامیہ نے ان کا بہت خیال رکھا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے میڈیکل ویزہ کیلئے وزیرخارجہ کے خط کی شرط رکھی جو قوانین کےخلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسامہ نے خالصتاً انسانی بنیادوں پر بھارتی ویزہ اپلائی کیا، انہوں نے مفت علاج کی سہولت نہیں مانگی تھی۔

ترجمان کے مطابق اسامہ کا خاندان علاج کیلئے تمام تر اخراجات دے رہا تھا، ٹویٹ کو سیاسی ایشو بنایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ترکی حکومت پاکستانی بھائیوں کے لئے مکمل تعاون کر رہی ہے اور مناسب فیس پر علاج کی سہولت بھی مہیا کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :