پاکستان
Time 16 نومبر ، 2017

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔

جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم پہلے بھی علاج کروا کر واپس آگئے تھے اور وطن واپسی پر دوباہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی کہ علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

دوران سماعت جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ وفاق تمام ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کیوں نہیں کرتا اور قانون کا معیار سب کے لئے یکساں کیوں نہیں ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سنگین غداری سمیت کئی مقدمات کے ملزمان باہر بیٹھے ہیں، کیا بیرون ملک ملزمان کی واپسی کے لئے اقدامات کئے گئے۔ 

عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی۔

مزید خبریں :