03 فروری ، 2012
پشاور…کرم ایجنسی میں ایک چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے میں 7اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 5سیکیورٹی اہلکاروں کو اغواء کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لوئر کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب چیک پوسٹ پر مسلح شدت پسندوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں7 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں 18شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شدت پسند 5سیکورٹی اہلکاروں کو بھی اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔