17 جولائی ، 2012
نئی دہلی…بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام میں حالیہ مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کم سے کم 109 افراد ہلاک اور تقریباً 4 لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں ریاستی حکومت کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے عہدیداروں نے فنڈ سے بچاؤ کیلئے لاکھوں ڈالر کرپشن کی نذر کر دیئے، جس کی وجہ سے یہ تباہی دیکھنا پڑی۔ ماہرین نے حکومت سے اس کی وسیع پیمانے پر تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بھی اس سیلاب کو بدترین قرار دیتے ہوئے ہر متاثرہ خاندان کی مددکرنے کااعلان کیا ہے۔