17 جولائی ، 2012
بیجنگ… چین نے کہا ہے کہ شام کے تنازعے کے حل کیلئے مصالحتی کوششیں فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لیووویمن نے کہا کہ تشدد کے واقعات جن میں سیکڑوں افراد کو ہلاک کیا گیا،کی تحقیقات کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے تنازعے کے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تشدد کو روک کر شام کے بارے اقوام متحدہ عرب لیگ کے خصوصی ایلچی کے امن منصوبے پر عملدرآمد کریں۔ چین کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت آیا ہے جب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون چین کے دورے پر بیجنگ پہنچ رہے ہیں جہاں وہ چین کی اعلیٰ قیادت سے شام کے تنازعے پر بات چیت کریں گے۔