دنیا
17 جولائی ، 2012

ایرانی آئل ٹینکروں کے گزرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی،مصر

قاہرہ… مصری حکومت نے یورپی یونین کی طرف سے ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیوں کے باوجود نہر سویز سے ایرانی آئل ٹینکروں کے گزرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔ ایک اعلی مصری عہدیدار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران پر یورپی یونین کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کا مصر سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ان پر صرف یورپی رکن ممالک عملدرآمد کے پابند ہیں۔ اس لئے مصر نہر سویز سے ایرانی بحری جہازوں کی آمد و رفت پر کوئی پابندی عائد کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔ ادھر ایرانی حکام نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح مصر کے ذریعے ایرانی آئل ٹینکروں کی نقل و حمل اب بھی جاری ہے اور پابندی سے متعلق مصری حکومت سے اب تک کوئی پیغام موصول نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ ترکی ایران کے خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے اور صرف مئی میں ترکی نے ایک لاکھ 60 ہزار بیرل ایرانی تیل نہر سویز کے ذریعے حاصل کیا ہے۔

مزید خبریں :