17 جولائی ، 2012
الماتے… قزاقستان کے سب سے بڑے شہر الماتے میں شامی قونصلیٹ کو نذر آتش کر دیا گیا۔ قازقستان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق آتشزدگی سے قونصلیٹ کی عمارت کی تیسری منزل پر واقع دفاتر مکمل طور پر تباہ اور ان میں موجود تمام دستاویزات خا کستر ہو گئیں۔ قونصلیٹ حکام کے مطابق عمارت پر پیٹرول بم پھینکے گئے اور آتشزدگی کے دوران قیمتی اشیاء بھی لوٹ لی گئیں۔ قونصلیٹ حکام نے حملے کا الزام قزاقستان میں موجود شامی حکومت کے مخالفین پر عائد کیا ہے۔