وفاقی حکومت نے ممنوعہ بور کے لائسنس پر مکمل پابندی عائد کردی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ممنوعہ بور کے لائسنس پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

یہ فیصلہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ہوا۔

ذرائع کے مطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ خودکار اسلحہ حکومتی اداروں کے سوا کسی کو رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

خودکار اسلحہ رکھنے والوں کو دو آپشنز دیے جائیں گے یا تو اسلحہ کو نیم خودکار کرالیں یا پھر واپس کرکے حکومت سے 50 ہزار روپے لے لیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کابینہ نے پیمرا کی شکایات کونسل کی تشکیل نو کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس میں چیئرمین نادرا کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری قواعد و ضوابط سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ نادرا آرڈیننس کےتحت چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کی گنجائش نہیں اور چیئرمین کی ازسر نو تقرری کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ کونسل میں بلوچستان سےممبران کی تقرری پرنظرثانی کی بھی سفارش کی گئی۔

مزید خبریں :