03 فروری ، 2012
کراچی… کے ای ایس سی مزدور اتحاد کے تحت کے ای ایس سی کے گذری میں واقع ہیڈ افس پر برطرف ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لئے ہونے والے مظاہرے میں دو ملازمین نے خود سوزی کی کوشش کی ہے۔ بڑی تعداد میں برطرف اور سرپلس پول میں ڈالے گئے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لیئے مزدور اتحاد کے تحت مجمع موجود تھا جب دو ملازمین نے خود کو آگ لگا لی۔ اس موقع پر موجود دیگر مظاہرین نے دونوں افراد کو مکمل طور پر جلنے سے بچا لیا اور فوری امداد کے لئے اسپتال روانہ کر دیا۔