پاکستان
03 فروری ، 2012

عظمی ایوب کیس، ملزم نصیب اللہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

عظمی ایوب کیس، ملزم نصیب اللہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

پشاور… پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اجتماعی زیادتی کا شکار ہونیو الی عظمی ایوب کے مقدمہ میں نامزد ملزم نصیب اللہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزم نصیب اللہ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابراہیم خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس کی طرف سے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل بھیج دیا۔ملزم نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے خلاف عائد الزامات بے بنیاد ہیں۔ نصیب اللہ فوج میں حوالدار ہے۔ اور اس پر عظمی ایوب سے اجتماعی زیادتی کا الزام ہے۔ کرک کی عظمی ایوب نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے گزشتہ سال اغواء کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ اجتماعی زیادتی کرنے والوں میں تین پولیس افسر بھی شامل ہیں۔ واقعہ کا پشاور ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیا ہوا ہے۔

مزید خبریں :