Time 11 دسمبر ، 2017
پاکستان

انتخابات کیلئے آزاد اور منصفانہ نظام تشکیل دینے پر توجہ دی جائے، گورنر سندھ

کراچی: مسقبل کی تیاری اور گریٹر پاکستان کی تعمیر کے عنوان سے 16ویں سی ای او سمٹ ایشیاء اور لیڈرشپ ایوارڈ 2017 کا کراچی کے مقامی ہوٹل میں انعقاد ہوا ۔

گورنر سندھ نے تقریب کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ الیکشن کے لئے غیر جانبدار نگراں جمہوری حکومت کے قیام اور آزاد اور منصفانہ الیکشن اور الیکٹورل نظام کے قیام کے لیے دھرنے نہ دیں بلکہ مذاکرات کریں۔

محمد زبیر نے کہا کہ مسلسل دوسری جمہوری حکومت مدت پوری کرنے جارہی ہے، پانچ مہینے باقی ہے اور اسے گرانے کی بات ہورہی ہے۔ اس سے حاصل کیا ہوگا ہم کیا کرنا چاہتے ہیں؟

انہوں نے کہا پاکستان میں اقتدار کی منتقلی کو سہل بنائیں، الیکشن کے حوالے سے آزاد اور منصفانہ نظام تشکیل دینے پر توجہ دیں اور ایسا مذاکرات سے طے ہوگا۔

تقریب میں 600 سے زائد سی ای اوز اور بزنس لیڈرز اور انٹرپرائزز نے شرکت کی جبکہ ملکی اور غیر ملکی اداروں کے سربراہان نے تقاریر کیں۔

بعدازاں ایوارڈ بھی تقسیم کئے گئے، تقریب کے دوسرے حصے میں مذاکراتی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

مزید خبریں :