پاکستان
Time 15 دسمبر ، 2017

’اے ٹی ایم خراب ہوگئی‘ بلاول کا جہانگیر ترین کی نااہلی پر تبصرہ

اسلام آباد: عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کے فیصلے پر چیرمین پیپلزپارٹی نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔

سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ سنادیا جس میں چیرمین پی ٹی آئی کو اہل قرار دیا گیا جب کہ جہانگیر ترین نااہل قرار پائے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے فیصلے پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا رد عمل سامنے آرہا ہے اور ایسے میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انتہائی مختصر تبصرہ کیا ہے۔

چیرمین پی پی نے اپنے ٹوئٹ میں صرف لکھا کہ ’ اے ٹی ایم خراب ہوگئی‘۔ بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹ کے آگے جہانگیر کے نام سے ہیش ٹیگ دیا کہ ’ترین آؤٹ‘





ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری منظور نے آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا انجن ناکارہ ہو گیا اور اے ٹی ایم مشین بھی بند ہو گئی ہے۔

منظور چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کیا کہ ٹیکس بچانے کیلیے نیازی سروسز بنائی، اثاثے چھپانے پر ایک نااہل تو دوسرا اہل کیسے ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے بھی اثاثے چھپائے اور عمران خان نے بھی یہی کام کیا، جس الزام میں وزیراعظم کو نااہل کیا گیا اسی میں عمران خان اہل ٹھہرتے ہیں۔

حدیبیہ پیپر ملز کیس کے فیصلے کے حوالے سے ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایک نمبر کو اڑا کر دو نمبر کو بچایا گیا ہے۔

مزید خبریں :