پاکستان
03 فروری ، 2012

سینیٹ،ضمنی انتخابات رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

سینیٹ،ضمنی انتخابات رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

اسلام آباد… سینیٹ کے آئندہ ماہ ہونے والے الیکشن کو رکوانے اور قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے بعض ضمنی انتخابات کے انعقاد کو رکوانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کردی گئی ہیں ۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک ضمنی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے، اس میں قومی اسمبلی کی 1، سندھ اسمبلی کی 2 اور پنجاب اسمبلی کی 1 نشست پر ضمنی الیکشن کا شیڈول چیلنج کیا گیا ہے، ان حلقوں میں این اے 168 وہاڑی، پی ایس 53 ٹنڈوآدم، پی ایس 57 بدین، پی پی 18 شامل ہیں، درخواست میں کہاگیا ہے کہ عدالتی حکم کے بعد بوگس لسٹوں پر ضمنی الیکشن نہیں کرائے جاسکتے، الیکشن کمیشن نے انکا جو شیڈول جاری کیا ہے وہ کالعدم قراردیا جائے، ووٹر لسٹوں اور ضمنی الیکشن سے متعلق عمران خان کی طرف سے دائر مقدمہ کی سماعت چھ فروری کو ہونا ہے، سینیٹ کی خالی ہونے والی پچاس نشستوں پر آئندہ ماہ کے الیکشن کے خلاف علی ظفرایڈووکیٹ نے آئینی پٹیشن دائر کی ہے،اس میں کہاگیاہے کہ موجودہ ارکان اسمبلی بوگس ووٹر لسٹوں سے آئے،ان میں جعلی اسناد والے شامل رہے ہیں، غیرآئینی ضمنی الیکشن والے 29 ارکان بھی ،ان پارلیمنٹرینز میں شامل ہیں، اس کی وجہ سے سینیٹ الیکشن کا انعقاد رکوایاجائے۔

مزید خبریں :