ممبئی میں سجا 'زی سائن ایوارڈز 2018' کا رنگا رنگ میلہ

زی سینے ایوارڈز 2018 میں بالی وڈ انڈسٹری کے متعدد نامور ستاروں نے شرکت کی—. فوٹو/ بشکریہ انسٹاگرام

ممبئی میں حال ہی میں زی سائن ایوارڈز 2018 کی رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی، جس میں بالی وڈ انڈسٹری کے متعدد نامور ستاروں نے شرکت کی۔

ایوارڈز تقریب میں بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف، اداکار شاہد کپور، سدھارتھ ملہوترا اور پریانکا چوپڑہ سمیت دیگر نے اپنی شاندار پرفارمنسز سے چار چاند لگا دیئے۔

ایونٹ میں سب ہی اسٹارز فیشن کے نت نئے انداز کے ساتھ جلوہ گر ہوئے اور ایک دوسرے کے ساتھ خوب تصاویر لیں جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہور ہی ہیں۔

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی زی سائن ایوارڈز 2018 کی تقریب میں شرکت کی جو گزشتہ کئی عرصہ سے نیویارک میں اپنے نئی سیریز 'کوائنٹکو 3' کی شوٹنگ کے سلسلے میں موجود تھیں۔

پریانکا چوپڑا کو 'گلوبل آئیکون ایکسٹرا آرڈنری ایوارڈ' سے بھی نوازا گیا۔

#DDDReunion on stage! Never a dull moment with these two @anilskapoor @ranveersingh

A post shared by Priyanka Chopra (@priyankachopra) on


زی سینے ایوارڈز 2018 بالی وڈ خانز کی فلموں کے نام نہیں رہا اور 'ہندی میڈیم'، 'بدری ناتھ کی دلہنیا'، 'ٹوائلٹ ایک پریم کتھا' جسیی فلمیں بازی لے گئیں۔

تقریب میں بالی وڈ  کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کو 'ایکسٹرا آرڈنری لیجنڈ ایوارڈ' سے نوازا گیا جب کہ فلم نگری میں 25 سال مکمل کرنے پر شاہ رخ خان کو خصوصی ایوارڈ دیا گیا۔


 بہترین معاون کردار کا ایوارڈ انیل کپور کو فلم ’مبارکاں‘ کے لیے دیا گیا۔

علاوہ ازیں فلم ’مام‘ میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی سری دیوی نے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔



















جب کہ بہترین اداکار کا ایوارڈ ورون دھون نے اپنے نام کیا۔


  

مزید خبریں :