کھیل
03 فروری ، 2012

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا کی بھارت کیخلاٹ ٹاس جیت کر بیٹنگ

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: آسٹریلیا کی بھارت کیخلاٹ ٹاس جیت کر بیٹنگ

ملبورن…آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں آسٹریلوی کپتان جارج بیلے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دو میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔ملبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلیا نے تین تبدیلیاں کی ہیں، ٹراویس برٹ، ڈین کرسچین اور جیمس فاکنر کی جگہ آرون فنچ،شان مارش اور کلنٹ مک کے کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ بھارت نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :