04 جنوری ، 2018
کراچی میں میٹرول پول کے قریب گنے کے کاشت کاروں کی حمایت میں تحریک انصاف نے دھرنا دیا جہاں سے پارٹی رہنما حلیم عادل شیخ سمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریلی کا آغاز حیدر آباد سے ہوا جس کی قیادت تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کررہے تھے۔
مظاہرین نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھنے کی کوشش کی جس پر انہیں پولیس کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا، واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا اور حلیم عادل شیخ اور تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عارف علوی بھی موجود تھے جنہیں پولیس نے گھیرے میں لیے رکھا۔