Time 04 جنوری ، 2018
پاکستان

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، میجر اسحاق پر حملے میں ملوث دہشتگرد ہلاک

میجر اسحاق گزشتہ سال نومبر میں دہشت گردوں سے مقابلے کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر۔

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق آپریشن کلاچی میں کیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گرد میجر اسحاق پر حملے میں ملوث تھے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ کارروائی انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا جس کے دوران چار دہشت گرد گرفتار بھی کیے گئے جو علاقے میں آئی ای ڈی نصب کرنا چاہتے تھے۔

دوسری جانب ایف سی بلوچستان نے ژوب، سبی، ڈیرہ مراد جمالی، مچ اور کلی اسماعیل میں کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں سے 8 پولیس پر ایک حملے میں ملوث تھے۔

کارروائی کے دوران 70 کلو دھماکا خیز مواد، ہتھیار، گولیاں اور رابطہ کرنے کی ڈیوائسز برآمد کی گئیں۔

خیال رہے کہ میجر اسحاق گزشتہ سال نومبر میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہوگئے تھے۔

28 سال کے شہید میجر اسحاق کاتعلق خوشاب سے ہے۔ ان کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کابچہ شامل ہے۔

مزید خبریں :