پاکستان
Time 09 جنوری ، 2018

ایم کیو ایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کی عمران خان سے ملاقات


اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے بنی گالا میں سربراہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نےکراچی کی ترقی کے لیے مل کرکام کرنے کا بھی عزم کیا۔

دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ سلیم شہزاد کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سلیم شہزاد گزشتہ برس 6 فروری کو طویل خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے دبئی سے کراچی پہنچے تھے، تاہم انہیں ایئرپورٹ پر گرفتار کرکے اگلے روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔

بعدازاں 2 جون 2017 میں کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے سلیم شہزاد کی رہائی کے آرڈر جاری کردیے تھے۔

سلیم شہزاد دہشت گردوں کے علاج معالجے سے متعلق ڈاکٹر عاصم حسین کیس کی تفتیش کے سلسلے میں بھی پولیس کو مطلوب تھے۔

مزید خبریں :