کھیل
03 فروری ، 2012

دوسرا ٹی ٹوئنٹی:بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 132 رنز کا ہدف

دوسرا ٹی ٹوئنٹی:بھارت کو میچ جیتنے کیلئے 132 رنز کا ہدف

ملبورن…آسٹریلیانے دوسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں بھارت کو جیت کیلئے 132 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ملبورن میں کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلوی کپتان جارج بیلے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی بالرز کی عمدہ بالنگ کے باعث میزبان ٹیم 19.4 اوورز میں 131 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ فنچ 36 اور ویڈ 32 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر ہے۔بھارت کی طرف سے پراوین کماراور روہیت شرما نے دو، دو جبکہ ونے کمار اور رویندر جدیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ دو میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔سڈنی میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دی تھی۔

مزید خبریں :