کاروبار
03 فروری ، 2012

لاہور: بزنس ٹرین کا افتتاح، پہلے سفر پر کراچی روانہ

لاہور: بزنس ٹرین کا افتتاح، پہلے سفر پر کراچی روانہ

لاہور…محکمہ ریلوے اور نجی شعبے کے اشتراک سے پہلی بزنس ٹرین، اپنے پہلے سفر پر ، لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئی،وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ٹرین کا افتتاح کیا۔ محکمہ ریلوے اور نجی شعبے کے اشتراک سے پہلی بزنس ٹرین، اپنے پہلے سفر پر ، لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگئی،وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ٹرین کا افتتاح کیا، جدید سہولتوں سے آراستہ ایئرکنڈیشنڈ بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب لاہور ریلوے اسٹیشن کے بزنس لاوٴنج میں ہوئی، ٹرین کی تزئین وآرائش پر 20 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ، لاہور اور کراچی ریلوے اسٹیشنز پر خصوصی لاوٴنجز بنانے کے ساتھ ریلوے کے لگژری رومز بھی بزنس ٹرین انتظامیہ کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ بزنس ٹرین انتظامیہ کے مطابق ٹرین مقررہ 18 گھنٹوں میں بروقت منزل پر پہنچے گی، خانیوال اور کوٹری میں تھوڑے وقت کیلئے رکا کرے گی، ٹرین کا یک طرفہ کرایہ پانچ ہزار روپے ہوگا ، مسافروں کو تین وقت کا کھانا،چائیاور مشروبات پیش کیے جائینگے، ریلوے حکام نے بزنس ٹرین کے بعد شالیمار ٹرین سمیت مزید5ٹرینیں نجی شعبے کے تعاون سے چلانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :