پاکستان
Time 20 جنوری ، 2018

کلبھوشن پاکستان میں بھارتی تخریب کاری کا کھلا ثبوت ہے، ملیحہ لودھی


نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان پر الزامات سے پہلے بھارت ہمارے ملک کے خلاف تخریب کاری کا اپنا ریکارڈ دیکھے جس کا کلبھوشن کھلا ثبوت ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارتی مندوب نےپاکستان پر افغانستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کابے بنیاد الزام لگایا تھا، ہمارے ملک کے خلاف تخریب کاری کا اپنا ریکارڈ دیکھیں، کلبھوشن اس کا کھلا ثبوت ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سے باہر تصور کرنے والے حقائق کا جائزہ لیں، کابل،اس کے پارٹنر بشمول واشنگٹن الزام تراشی کے بجائے افغانستان میں درپیش چیلنجز پر توجہ دیں۔

پاکستانی مندوب نے مزید کہا کہ مائنڈسیٹ تبدیل کرنےکی بات کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی، منشیات سےآمدن اور دہشت گردوں کو بیرونی مددکی ضرورت ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 17برس کی تاریخ بتاتی ہےافغانستان میں طاقت سےکام نہیں چلےگا اس لیے یہ سوچناخام خیالی ہے کہ طاقت اور دباؤ کی حکمت عملی افغانستان میں کام کر جائے گی۔

مزید خبریں :