Time 28 جنوری ، 2018
پاکستان

مردان میں تیسری جماعت کی بچی سے مبینہ زیادتی

مردان کے نواحی علاقے خرکی میں بچی سے مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ خرکہ خان محمد کے مطابق بچی کی عمر 9 سال ہے اور وہ تیسری جماعت کی طالب علم ہے۔

پولیس کے مطابق بچی اسکول سے آنے کے بعد گھر کے باہر کھڑی تھی کہ ملزم نے اشارے سے اسے بلایا اور گنے کے کھیت میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق بچی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ورثاء کی شکایت پر ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ڈی پی او مردان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  مردان کے گاؤں گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار سے لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی عاصمہ کی لاش رواں ہفتے 15 جنوری کو کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی۔

بعدازاں ہونے والے پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی ثابت ہوگئی جبکہ پولیس نے تحقیقات کے لیے علاقے کے تمام افرادکا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عاصمہ کی مردان میں واقع رہائش گاہ کا دورہ کیا تھا اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔

مزید خبریں :