Time 28 جنوری ، 2018
پاکستان

گوجرنوالہ میں 16 سالہ ملازمہ پر پولیس کا بدترین تشدد

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 

گوجرنوالہ میں پولیس نے چوری کے الزام پر 16 سالہ گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ چلنے کے قابل بھی نہ رہی۔

اہلخانہ متاثرہ لڑکی انیسہ کو اٹھاکر پی پی ہاؤس احتجاج کے لیے پہنچ گئے جبکہ پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔

اہلخانہ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے بمبانوالہ کی رہائشی انیسہ اکرم نامی شخص کے گھر ملازمہ تھی جہاں ایک ہفتہ قبل 20 تولہ سونا اور تین لاکھ روپے کی چوری ہوئی تھی اور واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس تحقیقات کے سلسلے میں انیسہ کو تھانہ لے آئی اور رات بھر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ اروپ قیصر عباس نے جیو نیوز کو بتایا کہ لڑکی کو صرف تفتیش کےلئے تھانہ لایا گیا تھا اور اس سے خاتون اہلکاروں کی موجودگی میں پوچھ گچھ کی گئی۔

دوسری طرف ایس پی سول لائن محمد افضل کے مطابق لڑکی کا میڈیکل کرانے اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں :