پاکستان
21 جولائی ، 2012

پاکستان کی سلامتی پر اندرونی و بیرونی خطرات ، تصادم کے متحمل نہیں ہوسکتے ، فاروق ستار

 پاکستان کی سلامتی پر اندرونی و بیرونی خطرات ، تصادم کے متحمل نہیں ہوسکتے ، فاروق ستار

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم سیکرٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے تمام شعبہ جات کا اجلاس ہفتہ کے رو ز منعقد ہوا۔ جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنو ینرز ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس احمد قائم خانی نے شعبہ جات کے ذمہ داران ، ریزیڈیٹس کمیٹیاں اورکونسل آ پروفیشنل( سی او پی) سے گفتگو کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرمحترمہ نسرین جلیل اور دیگر اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست ارکان سینیٹ اورارکان اسمبلی بھی موجود تھے۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی پر اندرونی و بیرونی خطرات منڈلارہے ہیں اور اس سے نجات دلانے کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو گروہی اور سیاسی جماعتوں کی سیاست سے بالاتر ہوکر ملک کے مفاد کی خاطر سوچنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے ملک کی سالمیت کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے گزشتہ روز اپنے بیانات سے ملک بھر کے عوام کو بروقت آگاہ کر کے نا صرف ایک سیاست دان بلکہ ایک دور اندیش رہنما ء ہوناکا ثبوت دیا ہے،ملک اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتا لہٰذاہمیں اتحاد و یکجہتی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پاکستان کو مشکل کی اس گھڑی سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے انیس احمد قائم خانی نے کہاکہ ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان ، عوامی نمائندے قائد تحریک الطاف حسین کے بیانات اور تجزیوں کی روشنی میں پاکستان کو موجود بحرانوں اور چیلنجز سے نکالنے کیلئے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ، اکابرین ، مذہبی وسیاسی جماعتوں اور ین جی اوز اور میڈیا سے وابستہ مالک کان و اینکر پرسن سے رابطہ کرکے انہیں ملک کی بقاء و سلامتی کے حوالے سے آگاہ کریں تاکہ ملک بھر کے عوام کو معلوم ہوسکے کہ ملک کن کن بحرانوں سے گزر رہا ہے۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون نے گزشتہ روز لندن سے جاری ہونیوالے قائد تحریک الطاف حسین کے بیانات کو اجلاس کے شرکاء کو پڑھ کر سنایا۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست عوامی نمائندوں اور ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ذمہ داران نے گزشتہ روز جاری ہونیوالے قائد تحریک الطاف حسین کے بیانات اورتجزیوں کے بعد سے ملک گیر سطح پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام ، اکابرین ،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں ،ا نسانی حقوق کی تنظیموں سے ملاقات کیلئے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ ان ملاقاتوں میں ایم کیوایم کے مختلف وفو د ملک کی مجموعی موجود ہ سیاسی صورتحال پر انہیں تفصیلی آگاہ کریں گے ۔

مزید خبریں :