27 فروری ، 2018
کراچی: قومی ورثہ قرار دیے گئے کراچی کے ڈی جی کالج میں مکانات کی تعمیر کا انکشاف ہوا ہے۔
محکمہ تعلیم نے ڈی جے کالج میں مکانات کی تعمیر پر اینٹی کرپشن حکام کو خط لکھ دیا جس میں کوارٹرز کو فوری خالی کرانے اور اس کے پس پردہ افراد کے خلاف فوری کارروائی کی درخواست کی ہے۔
کچھ عرصہ قبل ڈی جے کالج کو سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کا کیمپ آفس قرار دیا گیا جس کے بعد وہاں موجود ایک کوارٹر کی چائنہ کٹنگ کرتے ہوئے افسران کی ملی بھگت سے 10 کوارٹرز تعمیر کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سابق افسران قادر بخش رند، غلام لاشاری اور کالج کے پرنسپل کی ملی بھگت سے کالج کے احاطے میں مکانات تعمیر کیے گئے۔