22 جولائی ، 2012
قاہرہ…مصری صدر محمد مْرسی نے 572 قیدیوں کی سزائیں معاف کر دیں، معافی پانے والوں میں 532 قیدی فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ تھے۔مصری اخبار "الیوم السابع" کے مطابق مصری صدر نے سنگین نوعیت کے مقدمات کے تحت سزا یافتہ انتالیس کی سزائیں بھی معاف کی ہیں جبکہ نئے حکم نامے کے تحت فوجی عدالتوں کے سزایافتہ سولہ قیدیوں کی سزاوٴں میں تخفیف کا حکم دیا ہے۔