22 جولائی ، 2012
پشاور…خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گامحکمہ موسمیات پشاور کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبر پختون خوا کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ پشاور میں موسم جزوی طورپر ابر آلود رہیگا۔محکمہ موسیمات کے مطابق پشاورمیں آج ہوامیں نمی کا تناسب 61فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔