پاکستان
22 جولائی ، 2012

امن لشکر کے سربراہ کا قتل، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

امن لشکر کے سربراہ کا قتل، پولیس کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

پشاور …پشاور میں قتل ہونے والے امن لشکر کے سربراہ فہیم خان کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ فہیم کے قتل میں پولیس اہلکارملوث ہیں۔ سابق ناظم بازید خیل اور امن لشکر کے سربراہ فہیم خان کے بھائی آصف نے الزام لگایا ہے کہ اس کے بھائی کے قتل میں پولیس اہلکار ملوث ہیں۔ ایف آئی آر فہیم کے پولیس گارڈزکے خلاف درج کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم اتوار کے روز تھانہ پہاڑی پورہ نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا ہے۔ جسکے بعد پولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے۔ آصف خان کے مطابق فہیم کے قتل کی ایف آئی آر پولیس سب انسپکٹر جاوید اختر اور اے ایس آئی گل محمد کے خلاف درج کرایا جائے گا۔ پہاڑی پورہ پولیس کے مطابق ایس ایچ او چھٹی پر ہیں اور پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ اعلی حکام کو اعتماد میں لینے کے بعد درج کیا جائیگا۔ سابق ناظم بازید خیل اور امن لشکر کے سربراہ فہیم خان 27 جون کی صبح پہاڑی پورہ کے علاقے میں مردہ پائے گئے تھے۔

مزید خبریں :