Time 06 مارچ ، 2018
پاکستان

راولپنڈی میں لفٹ لے کر کار سواروں کو لوٹنے والی خاتون پکڑی گئی

راولپنڈی میں لفٹ لے کر کار سواروں کو لوٹنے والی ڈاکو رانی پکڑی گئی، گرفتار ملزمہ شازیہ پولیس اہلکار کی بیوی ہے۔

ملزمہ شازیہ لفٹ لینے کے بعد کار سوار کو نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کرتی تھی اور پھر رقم، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیتی تھی۔

سی پی او روالپنڈی اسرار احمد وارثی نے کے مطابق ملزمہ شازیہ کی بیٹی اور شوہر امجد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جو واردات میں اس کی معاونت کیا کرتے تھے۔ شازیہ کا شوہر پہلے پولیس میں اے ایس آئی تھا اور اب ہیڈ کانسٹیبل ہے۔

سی پی او کے مطابق ملزمہ پہلے اپنی بیٹی کے ساتھ کسی کار میں لفٹ لیتی تھی اور اس کے بعد گاڑی میں موجود افراد کو نشہ آور چیز کھلاکر لوٹ لیا کرتی تھی۔

ملزمہ کا شوہر امجد دوسری گاڑی میں اس تمام کارروائی کی نگرانی کیا کرتا تھا اور لوٹ مار کے بعد تینوں موقع سے فرار ہوجایا کرتے تھے۔

پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید خبریں :